دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب بزنس کیا ہے. اسے انڈیا میں ریلیز کرنے کےلئے زی اسٹوڈیو نے خوب زور لگایا لیکن انتہا پسند ہند جیت گئے اور فلم بین کر دی گئی. آج کے روز بھارت میں یہ فلم ریلیز ہونے جا رہی تھی اس حوالے سے تمام تر تیاریاں کر لی گئیں تھیں ، پنجاب اور دہلی کے سینماز اس فلم کا شو چلانے کےلئے تیار تھے لیکن فلم کو بین کر دیا گیا ہے. یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن سنٹرل بورڈ نے ہی فلم کی نمائش روک دی ہے۔

دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز رکنے کا خدشہ پہلے سے ہی موجود تھا لیکن زی فائیو جس انداز سے تیاریاں کر رہا تھا محسوس ہوتا تھا کہ شاید کوئی رکاوٹ نہ آئے اور فلم ریلیز ہوجائے تاہم ایسا نہ ہو سکا. بھارت کا ایک انتہا پسند گروپ مسلسل فلم پر پابندی کے حوالے سے دھمکیاں لگانے کے ساتھ دہلی ہائیکورٹ‌بھی پہنچ گیا تھا اسی وجہ سے فلم دہلی اور ممبی سمیت دیگر شہروں میں ریلیز نہ ہو سکی اس کے بعد اسے صرف پنجاب میں ریلیز کرنے کا پلان کیا گیا جسے انتہا پسند ہندوں نے روک دیا ہے.

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اسٹار کاسٹ کے بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم کی بھارت سے اچھے بزنس کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

۔ابتدائی طورپر دی لیجنڈ آف مولاجٹ پنجابی زبان میں ریلیز کی جائے گی تاہم فلم بینوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں انڈیا میں ریلیز ہو نے والی پاکستانی فلم بول کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جسے بھارتی سینیما گھروں میں پیش کیا جا نا تھا

Shares: