دا لیجنڈآف مولا جٹ کو ریلیز ہوئے چھ دن ہو گئے ہیں لیکن اس کا کریز ہے کہ ہر لمحہ بڑھتا ہی جا رہا ہے. پاکستان میںفلم جہاں جہاں بھی لگی ہے بہت اچھا بزنس کررہی ہے. شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں آرہی ہے. جوان بوڑے بچے ہر کوئی فلم کو دیکھ رہا ہے. پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک مں فلم ریلیز کی گئی ہے اور جہاں بھی ریلیز کی گئی ہے وہاں شاندار بزنس کررہی ہے. دالیجنڈ آف مولا جٹ نے اپنی ریلیز کے بعد صرف 3 دنوں میں 5 ممالک سے مجموعی طور پر 19 کروڑ روپےکا بزنس کیا۔کہا جا رہا ہےکہ فلم نے برطانیہ ، کینڈا اور
امریکہ سیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. پاکستان ہو یا دنیا کے دیگر ممالک جہاں جہاں بھی فلم لگی ہے فلمی شائقین ٹکٹس کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. باہر کے ملکوں میں بڑی تعداد میں انڈینز اس فلم کو دیکھ رہے ہیں خصوصی طور پر سکھ برادری دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بہت پسند کررہی ہے. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار ادا کئے ہیں،. جبکہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے دارو نتنی اور مکھو کا کردار کیا ہے.