میکال ذاولفقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ دا لیجنڈآف مولا جٹ کی زبردست کامیابی سے دوسری پاکستانی فلموں کو بھی فائدہ ہو گا. بہت جلد میری فلم منی بیگ گارنٹی بھی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے مجھے بہت امید ہے کہ یہ فلم بھی اچھا بزنس کریگی. لوگ فواد خان کو دیکھنا چاہتے ہیں ، اور فواد ہماری فلم میں بہت اہم کردار ادا کررہے ہیں. میکال نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اس کی مثال مولا جٹ ہے اس فلم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ پاکستان میں اعلی کام کرنے والے بھی موجود ہیں اور ہمارے ہاں بھی بین الاقوامی معیار کا کام ہو رہا ہے. میکال نے مزید کہا کہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا ہمیشہ ہی تجربہ بہت خوشگوار رہا ہے. ہمارا ڈرامہ فراڈ چل رہا ہے اس میں بھی ہماری جوڑ ی
جو بہت پسند کیا جا رہا ہے. اب ہم ویب سیریز منڈی میںبھی ایک ساتھ کام کررہے ہیں امید ہے کہ لوگوں کو ہمیں ایک بار پھر ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگے گا . میکال نے مزید کہا کہ میرا نیا پراجیکٹ بطور پرڈیوسر بہت جلد شروع ہونے والا ہے. یاد رہے کہ میکال ذولفقار نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیااور اس کے بعد اداکاری میں اپنا نام بنایا.