دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو جائیگی عمارہ حکمت

دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کی ایڈوانس بکنگ کامیابی سے جاری ہے اس فلم کو دیکھنے کےلئے شائقین خاصے بےتاب ہیں. فلم کی پرموشنز کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے. پاکستان ہو یا بھارت یا دنیا کے دیگر ممالک جہاں یہ فلم ریلیز ہو رہی ہے وہاں پر دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہی چرچے ہیں. اس فلم میں ایک ساتھ کافی سٹارز دیکھنے کو مل رہے ہیں. کوئی فواد خان کا پرستار ہے تو کوئی ماہرہ اور حمزہ علی عباسی کا. اس فلم کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے اس کے مطابق دا لیجنڈ‌آف مولاجٹ کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو دے دی جائیگی . فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت نے یہ اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے

ہیں اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو دی جائیگی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جس طرح‌سے عموما فلموں کی پرموشنز ہوتی ہیں ہم نے اس طرح سے فلم کی پرموشن نہیں کی کیونکہ ہم غم کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنا چاہتے ہیں. عمارہ حکمت کے اس اعلان کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمارہ حکمت کی جانب سے اس قسم کا اعلان قابل ستائش ہے.

Comments are closed.