فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں جو گنڈاسہ استعمال کیا گیا ہے اس کا وزن چھ سے سات کلو تھا. انہوں نے کہا کہ گنڈاسہ چلانا آسان کام نہیں ہے اسے چلانا مکمل ایک فن ہے جو ہر کسی کو نہیں آتا. اس کو پکڑنے کا ایک خاص انداز ہے وہ انداز میں‌نے سیکھا. ہمیں گنڈاسے کو اٹھانا اور چلانا تھا لہذا اسکو اس طرح سے چلایا اور اٹھایا کہ ماڈرن بھی لگے. فواد خان نے کہاکہ اصلی گنڈاسہ اسلئے استعمال کرنا پڑا کیوںکہ

پلاسٹک کا گنڈاسہ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا وہ ویسا تاثر نہیں دے رہا تھا جیسا ہمیں چاہیے تھا اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ اصلی گنڈاسہ ہی استعمال کیا جائیگا. گنڈاسہ وزنی ہونے کی وجہ سے چلانا آسان نہ تھا لیکن ہم نے کوشش کی اور یہ کوشش کیسی رہی وہ آپ فلم دیکھ کر محسوس کر سکتے ہیں. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بننے اور پھر ریلیز ہونے میں‌ کافی سال لگے ہیں. فلم کی کہانی ، کردار ہر چیز پر بہت زیادہ کام کیا گیا ہے کرداروں کے گیٹ اپس پر بہت وقت لگا. بلال لاشاری ویسے بھی نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ہیں اس لئے نوجوان نسل دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کےلئے بےتاب ہے.

Shares: