دالیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی سینما میں ایک شاندار تاریخ رقم کی ہے. فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے. فلم حالانکہ پاکستان میں کچھ سینما کی چینز میں ریلیز نہیں‌ہوئی لیکن اس کے باوجود اس نے پاکستان میں بھی اچھا خاصا بزنس کر لیا ہے . دنیا کے جن جن ممالک میں فلم ریلیز ہوئی ہے لوگوں کا کمال ریسپانس حاصل کررہی ہے. فلم میں مولا جٹ کا کردار فواد خان نے کیا ہے جبکہ نوری نت کا کردار حمزہ علی عباسی نے کیا ہے دونوں‌کو ان کی جاندار اداکاری میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے. فلم کی تقریبا کاسٹ کو پنجابی بولنی نہیں آتی تھی لیکن اس کے باوجود سب کی محنت عیاں ہے. فواد خان نے پنجابی ڈائیلاگز نہایت ہی خوبصورت انداز میں بولے ہیں

جبکہ حمزہ علی عباسی جن کو پہلے سے ہی پنجابی آتی تھی انہوں نے بھی بہترین انداز میں ڈائیلاگز بولے ہیں. لڑکیوں‌میں حمائمہ ملک کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. فلم کا ہر کردار اتنا خوبصورت ہے کہ دیکھنے والے کو اپنے سحر میں‌جکڑ لیتا ہے. فلم میں میوزک نہیں‌ہے لیکن ایک میوزیکل پرفارمنس ضرور ہے جسے صائمہ بلوچ نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں ادا کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی دو سو کروڑ کرنےوالی فلم بن گئی ہے.

Shares: