پنجابی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 400 کروڑ کما لئے ہیں. فلم گزشتہ برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی ، اور ابھی تک مسلسل پاکستان اور دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش پذیر ہے، فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی فلم ہے جس نے 400 کروڑ روپے کمائے. یہ فلم اپنی مثال خود ہی بن گئی ہے. اس فلم کے بزنس کو تاحال پاکستان کی کوئی دوسری فلم بِیٹ نہیں کر سکی. فلم کو مسلسل فیملیز دیکھ رہی ہیں اور جس نے ایک بار فلم دیکھی ہے وہ بار بار جا کر دیکھ رہا ہے. فلم میں مولا جٹ اور نوری نت مرکزی کردار ہیں ان دونوں کردار فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے نبھائے ہیں.
جبکہ ماکھا نت کا کردار گوہر رشید نے ادا کیا ہے. جبکہ ”حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے”.ماہرہ خان نے مکھو کا کردار ادا کیا ہے. فلم میں ایک میوزیکل پرفارمنس بھی ہے جو کہ صائمہ بلوچ نے دی ہے. فلم کو بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور عمارہ حکمت نے پرڈیوس کیا ہے. فلم کینڈا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سینما گھروں میںبھی کامیابی سے تاحال جاری ہے.