دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سیمت اورسیز میں دھوم مچائے ہوئے ہے. تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے ہیں یہ کسی بھی پاکستانی فلم کا اپنی نوعیت کا الگ ہی اعزاز ہے. اس سے قبل کسی بھی پاکستانی فلم نے پاکستان میں بھی اتنا بزنس نہیں کیا جتنا دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کیا ہے. برطانیہ میں اتنی بڑی کامیابی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو سو کروڑ کے بزنس سرکل میں داخل ہو چکی ہے. بلکہ یوںکہنا چاہیے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کما لئے ہیں. فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی اور چند ہی ہفتوں میں فلم کا بزنس آسمان کی بلندیوںکو چھو رہا ہے. اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم دا
لیجنڈ آف مولا جٹ نے بھارتی فلمیں ملی اور فون بھوت کو بھی پچھاڑ دیا ہے. بھارتی فلموں سے کہیں زیادہ پاکستان فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ بزنس کررہی ہے. یاد رہے کہ فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں اور ڈائریکٹر بلالا لاشاری ہیں. فلم کو بھارتی فلمساز کرن جوہر نے بھی دیکھا ہے . فلم ہر طرف سے کامیابیاں اور تعریفیں سمیٹ رہی ہے. فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.