دا لیجنڈآف مولا جٹ کا ٹریلر نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بھارتیوں کو بھی بھاہ گیا. بھارتی شوبز ستارے بھی ٹریلر کی تعریف کئے بنا نہیں رہے. فلم میکر انوراگ کشیپ نے ٹوئٹ میں فلم کے ٹریلر کا لنک شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ بالآخر وہ فلم جو مجھے کافی پسند ہے اور جسے آپ سب واقعی دیکھنا چاہیں گے، اس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔بھارتی مشہور ناقد عمیر سندھو نے بھی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی پہلی 100 کروڑ کمانے والی فلم آرہی ہے۔ ایک اور مشہور بھارتی فلم ناقد توتیجا جگندر نے بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اب تک کی سب سے
کامیاب ترین فلم ہوسکتی ہے، فواد خان ،ماہرہ خان اور بلال لاشاری نے یقینا کچھ بہترین بنایا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فلم کے ٹریلر کی بے انتہا تعریف کی. یاد رہے کہ مولا جٹ پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے. عمارہ حکمت کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے جبکہ بلال لاشاری ایک اسٹیبلش ڈائریکٹر ہیں.اس فلم کی ریلیز کورونا اور کاپی رائٹس کےایشو کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے.فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پا دھوم مچا رکھی ہے. یہ فلم روایتی فلموں سے یقینا ہٹ کر ثابت ہو گی لیکن دیکھنا یہ ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ پرانی مولا جٹ کے سحر سے شائقین کو نکالنے میں کتنی کامیابی حاصل کرپاتی ہے.