ساہیوال:چلتی ٹرین کے نیچے سے ویڈیوبنوانے والا حادثے سے تو بچ گیا مگرپنجاب پولیس سے نہ بچ سکا،خطرناک ویڈیوجسے دیکھ کردل دہل جائیں،باغی ٹی وی کےمطابق ساہیوال میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے کہ دیکھنےوالوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے
چلتی ٹرین کے نیچے سے ویڈیوبنوانے والا حادثے سے تو بچ گیا مگرپنجاب پولیس سے نہ بچ سکا،خطرناک ویڈیوجسے دیکھ کردل دہل جائیں
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 7, 2020
باغی ٹی وی کےمطابق پاکپتن چوک ساہیوال کے رہائشی محمد سلیم عرف موم نامی شخص نے ساہیوال سے چند کلومیٹرکے فاصلے پرریلوے پٹڑی کے درمیان لیٹ کراوپرسے ٹرین کے گزرنے کی ویڈیوبنوانے کےلیے بہت سے لوگوں کو وہاں جمع ہونے کی دعوت دے رکھی تھی .
ذرائع کےمطابق محمد سلیم عرف موم نے یہ مظاہرہ کیا اورچلتی ٹرین کے نیچے لیٹ کراپنی ویڈیوبنواکراپنے چاہنے والوں سے بہت زیادہ داد وصول کی ، اس موقع پرجب ٹرین گزررہی تھی واقعی یہ رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو تھی جو دیکھنا مشکل تھا
محمد سلیم عرف موم اس دوران کسی حادثے تو بچ گیا مگرپنجاب پولیس سے نہ بچ سکا اورگرفتارہوگیا ،پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اوراسے حوالات میںبند کردیا تھا








