ممبران خریدنےوالی ویڈیومیری تھی،علی حیدرگیلانی:لوگو!جوویڈیومیں نظرآرہا تھا وہ میرابیٹا نہیں:یوسف رضاگیلانی

0
85

اسلام آباد:ممبران خریدنےوالی ویڈیومیں میں ہی تھا،علی حیدرگیلانی:لوگو!جوویڈیومیں نظرآرہا تھا وہ میرابیٹا نہیں:یوسف رضاگیلانی نے اپنے ہی بیٹے کے موقف کو جھٹلا کر بہت بڑاجھوٹ بول کردنیا کوحیران وپریشان کردیا، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور اسلام آباد سے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمارے مؤقف کے حق میں فیصلہ کیا، یہ ملک اور پارلیمنٹ کیلئے ہمارا پہلا تحفہ ہے ۔

یوسف گیلانی نے کہا کہ اگر حکومت سیکریٹ بیلٹ کو ختم کرنا چاہتی ہے تو آئے ہمارے ساتھ بیٹھے انہوں نے کہا کہ ہماری وجہ سے آج وزیراعظم ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز سے مل رہے ہیں، یہ ارکان اسمبلی سے مل بھی رہے ہیں 50، 50 کروڑ روپے کے فنڈ بھی دے رہے ہیں۔

 

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم جس مقصد کیلئے آئے تھے وہ مکمل ہوگیا۔

اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھونڈے سے الزامات لگائے ہیں، نہ نام پتہ ہے نہ یہ پتہ کہ کون ہے۔

یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ یہ تو میرا بیٹا ہی نہیں تھا وویڈیو میں نظرآرہا تھا پتہ نہیں کون ہے ،ادھر یوسف رضاگیلانی کے اس ببانگ دہل جھوٹ کو سن کرپاکستانی کانوں کو ہاتھ لگا رہےہیں‌

انہوں نے کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، آپ اپنے ارکان کو سنبھالیں، ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے ، میں تو عمران خان کو بھی خط لکھا ہے کہ مجھے ووٹ دیں۔

Leave a reply