لاہور:سینیٹ انتخاب:ووٹ مسترد ہونےکا معاملہ آئین کےآرٹیکل 69 کےتحت عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا:سابق اٹارنی جنرل نے معاملہ ہی حل کردیا ،اطلاعات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل انور منصورخان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ مسترد ہونے کا معاملہ آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

سینیٹ میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے حوالے سے ہونے والی اہم گفتگو میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انور منصور خان نے کہا کہ اگر کسی طریقے سے ووٹ قابل شناخت ہوجائے تو وہ مسترد ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 69 کے تحت معاملہ عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے2007 میں ایک کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ ووٹر کی نیت اگر کسی بھی طرح ظاہر ہوجائے تو اس کو رد کیا جا سکتا ہے اور 2013 میں بھی ایک کیس میں ایسا ہی فیصلہ دیا تھا ۔

Shares: