کراچی :وزیر سائنس اپنی وزیر موسمیات کو کوویڈ 19 کا مطلب سمجھائے پھر علما پر بکواس کرے ۔اویس نورانی نے بہت ہی مہذبانہ انداز سے فواد چوہدری کی کلاس لے لی ، اطلاعات کے جمعیت علمائے اسلام ن کے سربراہ اویس نورانی نے فواد چوہدری کے بارے میں بڑے مہذبانہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے مزید نصیحت کی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اویس نورانی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ وزیر سائنس اپنی وزیر موسمیات کو کوویڈ 19 کا مطلب سمجھائے پھر علما پر بکواس کرے ۔

 

مولانا اویس نورانی نے کہا کہ جاپان اور جرمنی کی سرحدیں ملا کر سپیڈ کی لائٹ سے ٹرین بھگاتی حکومت کا وکیل وزیر سائنس اپنی وزیر موسمیات کو کوویڈ 19 کا مطلب ہی سمجھا لے تو پھر علمائے کرام پر بکواس کرے۔

مولانا اویس نورانی نے کہا کہ سورج گہن بارے ساری معلومات "مولانا الخوارزمی” نے ہمیں دے رکھی ہیں۔ وزارت سائنس کی بنائی ویکسین کا انتظار ہے۔

Shares: