گھریلو حالات سے تنگ ماں 3 بچیوں سمیت دریائے راوی میں کود گئی،بچانے والے نے بچا لیا

0
57

لاہور:گھریلو حالات سے تنگ ماں 3 بچیوں سمیت دریائے راوی میں کود گئی،بچانے والے نے بچا لیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ کی رہائشی خاتون معاشی تنگ دستی اور گھریلو حالات سے تنگ آکر تین بچیوں سمیت دریائے راوی میں کود گئی۔

ذرائع کے مطابق شاہدرہ کی رہائشی 30 سالہ ممتاز بی بی نامی خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی تین بچیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق تدبیر پرتقدیر غالب آگئی اور بچانے والی اللہ کی ذات نے خاتون اوراس کی بچیوں کوبچالیا ، واقع کچھ اس طرح ہے کہ خاتون نے بچیوں سمیت دریائے راوی میں چھلانگ لگائی، خوش قسمتی سے پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے تینوں بیٹیاں اور ماں کی زندگی محفوظ رہی۔

عینی شاہدین نے واقعے کے فوری بعد ریسکیو حکام کو صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون اور بچیوں کو باحفاظت دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے شہر پسرور میں واقع نور پور کی نہر میں تین بہنیں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کو بچانے کی کوشش کی۔

بروقت کوشش کی وجہ سے دو بہنوں کی زندگی محفوظ رہی مگر ایک بہن ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave a reply