استنبول : مسلم بلاک مضبوط ہوگا تومحفوظ ہوں گے مسلمان،ترک صدرکا پیغام،اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان ایک بارپھرمسلم دنیا کومتحد کرنے کے لیے میدان عمل میں اترپڑے ہیں ،

ادھر ترک ذرائع کےمطابق اس سسلسلے میں ترک صدر طیب اردوان کی ہدایت پر بنیادی رابطوں کومضبوط کرنےکے لیے میلوت کاووسلوغو نائیجیریا میں او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

جمعرات کو ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 47 ویں اجلاس میں ترکی کے اعلی سفارتکار شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے کہاگیا ہے کہ اویسی اجلاس کے موقع پر میلوت کیوسوگلو ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، جو 27 نومبر اور 28 نومبر کو نائیجیریا کے شہر نیامی میں ہوگا۔

یہ بھی توقع کی جارہی ہےکہ مسلم ممالک کے مابین خیالات کے جامع تبادلے کا موقع فراہم کرے گا جہاں وزیر خارجہ میلوت کیوسوگلو بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے سے متعلق امور کے بارے میں ترکی کے خیالات بیان کریں گے۔

Shares: