اسلام آباد : دونوں امیدواروں کے نام پر مہر لگانے والے سینیٹر کا نام سامنے آگیا:ایسا کیوں کیا؟اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق آج چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دونوں امیدواروں کے نام پر مہر لگانے والے اہم سینیٹر کا نام سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے اپنے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مصدق ملک نے دونوں امیدواروں کے نام پرمہر لگا کر اپنی نراضگی کا واضح اظہارکردیا ہے ،

دوسری طرف وزیر اعطم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک میڈیا کے دوست سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک ڈپٹی چئیرمین بننا چاہتے تھے لیکن انہیں امیدوار نہیں بنایا گیا تو انہوں نے آج مبینہ طور پر غصے میں دونوں امیدواروں کو ووٹ ڈال دیا جس سے ان کا ووٹ ہی مسترد ہو گیا۔

Shares: