ٹی سیریز نے ہندو انتہا پسند جماعت کی دھمکی کے بعد عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) یوٹیوب چینل سے ہٹادیا۔

0
39

لاہور: کے مطابق ٹی سیریز نے ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نیونرمن سینا (ایم این ایس) کی دھمکی کے بعد عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) یوٹیوب چینل سے ہٹادیا۔

ٹی سیریز نے چند دن قبل ہی یوٹیوب پر عاطف اسلم کا گانا ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور پاکستانی گلوکار کی مقبولیت ہندو انتہاپسند سے ہضم نہ ہوئی تو اس نے میوزک کمپنی کو گانا ہٹانے کی دھمکی دی۔

انڈٰیا ٹوڈے کے مطابق ہندو انتہاپسند جماعت نے ٹی سیریز کو گانا نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، جس کے بعد میوزک کمپنی نے نہ صرف پاکستانی گلوکار کا گانا ہٹا دیا بلکہ اس نے ہندو انتہاپسند جماعت سے معافی بھی مانگی۔

رپورٹ کے مطابق ٹی سیریز نے گانا ہٹاتے ہوئے ہندو انتہاپسند جماعت سے معافی مانگی اور دعویٰ کیا کہ یوٹیوب پر کمپنی کے ایک ملازم نے غلطی سے پاکستانی گلوکار کا گانا اپ لوڈ کردیا تھا۔

ٹی سیریز کے مطابق اس نے پاکستانی گلوکار کے گانے کی نہ تو تشہیر کی تھی اور نہ وہ پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کی تشہیر کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹی سیریز کی جانب سے عاطف اسلم کا گانا (کنا سونا) ہٹائے جانے پر جہاں ہندو انتہاپسند میوزک کمپنی سے خوش دکھائی دیے، وہیں عام بھارتی افراد کمپنی سے خفا بھی دکھائی دیے اور انہوں نے عاطف اسلم کے حق میں ٹرینڈ بھی شروع کردیا۔

Leave a reply