قومی اسمبلی قبضے میں لے لی گئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی قبضے میں لے لی گئی ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کو قبضے میں لینے کے بعد الیکشن کمیشن کے عملے نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ سے قبل قومی اسمبلی ہال کا چارج سنبھال لیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے نے قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کی تیاریاں شروع کردیں۔

سینیٹ انتخاب کیلئے پولنگ کل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔

ادھر ذرائع کے مطابق اس وقت الیکشن کمیشن کے عملے نے سامان بھی منتقل کرنا شروع کردیا

ادھر ذرائع کےمطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن کا ایک ہنگامی اجلاس جاری ہے اوراس سلسلے مٰیں بہت جلد معلومات میڈیا پرشیئر کردی جائیں گی

Comments are closed.