دوحہ :قطرمیں جاری فیفا ورلڈ کپ میں جاپان نے جرمنی کو ہرا کرایک اور اپ سیٹ کردیا ہے۔جس طرح گزشتہ روز عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی عرب نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ہرایا تھا اور آج جاپان نے جرمنی کو شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ کردیا ہے۔

جرمنی اور جاپان کا میچ شروع ہوا تو دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی مقابلہ نظر ںہیں آتا تھا، جرمنی کی ٹیم میں کئی عالمی ستارے جگمگا رہے تھے تو جاپان کے کھلاڑی میگا ایونٹ میں انتہائی غیر مانوس تھے لیکن میچ کے نتیجے نے سب کچھ بدل ڈالا۔

جرمنی نے کھیل کا اچھا آغاز کیا اور 33ویں منٹ میں مڈ فیلڈر الکے گنڈوگن نے پنالٹی پر گول کرکے جاپان پر ایک صفر کی برتری دلادی۔

 

 

دوسرے ہاف میں رٹسُو ڈوان اور تاکوما اسانونے جرمنی کی دفاعی لائن کو توڑ کر گول کرکے جاپان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے فتح دلائی۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف میں مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل آئیں، ابتداء سے دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم اضافی وقت میں بھی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔

میچ کے آغاز سے قبل کروشیا کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم مراکش نے بھرپور کیا، میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کرلیا ہے۔

 

قبل ازیں فیفا ورلڈکپ میں گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دیدی۔فرانس کی جانب سے اولیویئر گیرو نے 2 جبکہ بیوٹ اور مباپے نے ایک گول اسکور کیا، آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول گڈون نےاسکور کیا۔

قبل ازیں پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، میچ میں اسٹار کھلاڑی لیواناڈوسکی نے پنالٹی کک مس کردی تھی جس کے باعث پولینڈ میچ جیتنے میں ناکام رہا

Shares: