ایمازون نے سیلرز کے اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویشن کو ’’ہیلتھ پالیسی‘‘ سے مشروط قرار دے دیا

0
109

واشنگٹن:ایمازون نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیلرز کے اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویشن کو ’’ہیلتھ ریٹ پالیسی‘‘ سے مشروط قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایمازون کی جانب سے دنیا بھر کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو کہا گیا کہ اب اکاؤنٹ خود سے ڈی ایکٹی ویٹ نہیں کیے جائیں گے جبکہ سیلرز ایمازون کی وضع کردہ اکاؤنٹ ہیلتھ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ایمازون کی جانب سے ’اکاؤنٹ ہیلتھ ریٹنگ‘ کی نئی پالیسی کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیلرز کے لیے ایک بڑی خوشخبری کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ ایمازون کے مطابق مذکورہ پالیسی کے تحت سیلرز اپنے اکاؤنٹ کے ہیلتھ ریٹ کو 250 کی حد سے اوپر رکھنے پر پابند ہوں گے تاہم ہیلتھ ریٹ کم ہونے کی ضرورت میں سیلرز کو ریٹنگ مزید بہتر بنانے کے لیے مزید 10 دن فراہم کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ایمازون کے مطابق اگر سیلرز مقررہ کردہ ہیلتھ ریٹنگ تک نہیں پہنچ سکے تو سیلرز کے اکاؤنٹس ڈائریکٹ ڈی ایکٹیویٹ نہیں کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ایک ای میل کے ذریعے سیلر کو آگاہ کیا جائیگا اور اگرسیلر ہیلتھ ریٹ کم کی وجوہات پر ایمازون حکام کو مطمئن نہیں کرسکا تو اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایمازون کی مذکورہ پالیسی پر کینیڈا اور امریکا میں عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور آئند چند ماہ میں ایمازون کی یہ پالیسی تمام ملکوں میں نافذ العمل ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں برس اگست میں ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13 ہزار اکاؤنٹس معطل کردیے تھے جبکہ پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہے ۔ان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

Leave a reply