نومنتخب امریکی صدرکوحلف اٹھانےسےپہلےہی مشکلات کاسامنا

0
59

واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدرکوحلف اٹھانے سے پہلے ہی مشکلات کاسامنا ہوگیا،اطلاعات کے مطابق امریکی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بظاہرتوجوبائیڈن کامیاب سفرکررہے ہیں لیکن ان کےلیے کچھ ایسے مسائل ہیں جوانکو حکومت سازی کے دوران پریشان کرسکتے ہیں ،

ان امریکی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدرعوام سے تو بہت وعدے کررہے ہیں‌ ،لیکن ان تمام وعدوں پرعمل کرنا بھی مشکل نظرآتا ہے،

کئی سنیئر تجزیہ نگاروں نے تو یہاں‌تک کہہ دیا ہے کہ خارجہ پالیسی میں جوبائیڈن پیٹنا گان کی طرف سے ملنے والی ہدایات پرعمل کریں گے ،

دوسری طرف تجزیہ کاروں کے مطابق جو بائیڈن کو بیرونی محاذ کے علاوہ پارٹی کے اندر بھی کئی معاملات پر مخالف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پارٹی کے اعتدال پسند اور ترقی پسند رہنماؤں کے درمیان یونیورسل ہیلتھ کیئر کے پروگرام (صحتِ عامہ ہر کسی کے لیے) کے مجوزہ پلان پر بھی اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔

بعض ڈیمو کریٹک رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ اس پروگرام کے تحت کھربوں ڈالرز کی رقم درکار ہو گی جس کے لیے لامحالہ نئے ٹیکسز عائد کرنا ہوں گے۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں تاحال اکثریت حاصل نہ کرنا جب کہ ایوانِ نمائندگان میں بھی کچھ نشستوں سے شکست کی وجہ سے پارٹی کے اعتدال پسند اور ترقی پسند حلقوں کے درمیان تناؤ پایا جاتا ہے۔

بعض ڈیمو کریٹک رہنماؤں کی جانب سے پولیس کے اخراجات میں کٹوتی اور سوشلزم کے نعروں پر بھی اعتراضات سامنے آتے رہے ہیں۔

Leave a reply