نجی چینل پر چلنے والی خبر پر این ایچ اے کا ردعمل آگیا

اسلام آباد :نجی چینل پر چلنے والی خبر پر این ایچ اے کا ردعمل آگیا ،اطلاعات کے مطابق این ایچ اے نے کہا ہےکہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی تقریروں میں سڑکوں کے لاگت کے حوالے سے بیان کردہ ڈیٹا این ایچ اے کا فراہم کردہ آفیشل ڈیٹا ہے جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے

ترجمان این ایچ اے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے نے انتک محنت شفافیت اور مقابلے کی فضاء قائم کر کے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور یہ ڈیٹا وزارت مواصلات سے شئیر کیا ترجمان این ایچ اے

ترجمان این ایچ اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ 2018 کے بعد چار رویہ سڑک 2018 سے پہلے کے مقابلے میں 20کروڑ سستی بنی

ترجمان این ایچ اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دو رویہ سڑک فی کلومیٹر 6 کروڑ کم لاگت میں دیا گیا ،موٹروے 10 کروڑ فی کلومیٹر کم لاگت میں ٹھیکہ دیا گیا،اس طرح مرمتی کام بھی تین کروڑ فی کلومیٹر سستا ہو رہا ہے

ترجمان این اے کا یہ بھی کہنا تھاکہ این ایچ اے نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا اور ای پروکیورمینٹ کا آغاز کیا
این ایچ اے کے تمام شاہراہوں کی جی آئ ایس میپنگ بھی مکمل کی،این ایچ اے نے تین سالوں میں اپنی کل آمدن میں ۸۷ ارب کا اضافہ بھی کیا

ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ این ایچ اے کی ان کاوشوں کو سراہنے کی بجائے یہ کہنا کہ این اے نے وزیراعظم اور وزاراء کے بیانات کو غلط قرار دیا سراسر جھوٹ ہے

ترجمان این اے کا آخر میں یہ بھی کہنا تھا کہ این ایچ اے ایک قومی ادارہ ہے جو ملک بھر کے شاہراہوں کا کسٹوڈین ہے

Comments are closed.