مری :مری میں رات سے ہونے والی ٹریفک جام 24 گھنٹے گذرگئے مگررواں نہ ہوسکی،اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں سےچھٹیاں منانے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ بہت سے سیاح رات بھر گاڑیوں میں ہی پھنسے رہے۔

مر ی میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچنے پر گزشتہ رات سے ٹریفک جام ہے اور بہت سے سیاح رات بھر اپنی اپنی گاڑیوں میں ہی پھنسے رہے۔

گوجرانوالا کی ایک فیملی رات دو بجے اپنی گاڑی میں جب چھیکا گلی پہنچی تو ایس پی مری نے خواتین اور بچوں کو سڑک پر اتار کر گاڑی چلانے والے کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانے بھجوادیا جہاں پولیس نے گاڑی مالک کے خلاف اوور اسپیڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب سیاحتی مقام ناران اور بابوسر ٹاپ میں بھی سیاحوں کا رش ہے جس کے باعث بابوسرناران روڈ پرٹریفک کی روانی متاثر ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک کے جام ہونے پراعلیٰ پولیس حکام بھی اس سلسلے میں کوشاں ہیں تاکہ جلد از جلد ٹریفک بحال ہوسکے

Shares: