ہمارے بولنے پرپابندی کیوں لگائی:اپوزیشن اسد قیصرکی دشمن بن گئی:تحریک عدم اعتماد کی دھمکی

اسلام آباد:ہمارے بولنے پرپابندی کیوں لگائی:اپوزیشن اسد قیصرکی دشمن بن گئی:تحریک عدم اعتماد کی دھمکی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کی بیٹھک میں اہم مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے بجائے اپنی توپوں کا رخ اب سپیکر اسد قیصر کی طرف موڑ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے سپیکر کی جانب سے 7 ارکان پر بندش کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کی یکساں نمائندگی پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

کمیٹی کو سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔
اپوزیشن قائدین نے کہا کہ سپیکر ایوان کے ہر رکن کا محافظ اور نگہبان ہوتا ہے لیکن اسد قیصر یہ فرض نبھانے کے اہل نہیں ہی

Comments are closed.