اپوزیشن جلسے کرتی رہ گئی ، کپتان نے بڑا کام کردکھایا : بہت بڑا قرض ہی چکا دیا

0
35

اسلام آباد :اپوزیشن جلسے کرتی رہ گئی ، کپتان نے بڑا کام کردکھایا : بہت بڑا قرض ہی چکا دیا ،اطلاعات کے مطابق ملک بھرمیں اپوزیشن حکومت کے خلاف جلسے کرتی رہی تو دوسری طرف کپتان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا

پاکستان اور چین کا کرنسی سویپ معاہدہ جلد بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی اگلے ہفتے کرے گا، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین پاکستان کو کرنسی سویپ معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر دے گا۔

معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی معاہدے ہیں، پاک چین معاہدوں کی تفصیل شیئر نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں اُس وقت کے وزیر خزانہ اسد عمر اور سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق سعودی عرب نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کے اکاؤنٹ میں 2ارب ڈالر ایک سال کیلئے ڈپازٹ کرے گا جس کا مقصد ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینا ہے۔

Leave a reply