پاکستانی قوم 71ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کرتی ہے ’چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے‘عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چین کو 71ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے 71ویں یومِ تاسیس کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم چین کے ساتھ اپنی ناقابلِ تسخیر رفاقت اور اسٹریٹیجک اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

 

 

انہوں نے لکھا کہ ’چین ترقی پذیر ممالک کے لیے بہترین نمونہ ہے کیونکہ اُس نے کرپشن سے نجات حاصل کی اور لوگوں کو غربت سے نکال کر خوش حالی سے ہم کنار کروایا‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عظیم دوست چین کو 71ویں قومی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے لکھا کہ ’چین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے، اُس کے ساتھ تعلقات مستقل بنیادوں پر مستحکم ہوئے ہیں‘۔

 

 

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ ’پاکستان کے آہنی بھائی چین کو 71 ویں قومی دن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’چین پوری دنیا کیلئے پائیدار ترقی کا رول ماڈل ہے،توقع ہے پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھوئےگی، سی پیک سے دونوں ممالک کےعوام کی خوشحالی اور ترقی ہوگی۔

 

 

 

 

یاد رہے کہ ہر سال یکم اکتوبر چین کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ا س دن کو چین میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یکم اکتوبر سن 1949 کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان ہوا تھا۔

یکم اکتوبر 1949 میں چین کا قومی پرچم تیان من اسکوائر پر لہرایا گیا۔ یہ وہ دن تھا جب دنیا پہلی بار عوامی جمہوریہ چین کے نام سے قائم ہونے والے ایک وطن سے متعارف ہوئی۔

Comments are closed.