مزید دیکھیں

مقبول

گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی...

سیالکوٹ:گھوئنیکی لائنز کلب کا سستا رمضان بازار، مستحقین کے لیے خصوصی پیکج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) گھوئنیکی لائنز کلب انسانیت...

اسرائیل ۔ امارات دوستی معاہدے کے بعدفلسطینی سفیر کو ابو ظبی سے واپس بلا لیا گیا

غرب اردن : اسرائیل ۔ امارات دوستی معاہدے کے بعدفلسطینی سفیر کو ابو ظبی سے واپس بلا لیا ،اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک نام نہاد امن معاہدے کے اعلان کے بعد بہ طور احتجاج ابو ظبی میں تعینات فلسطینی سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں متعین فلسطینی سفیر کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات میں فلسطینی سفیر کی فوری واپسی کا حکم صدر محمود عباس کی طرف سےدیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکا کی ثالثی کے تحت امارات اور اسرائیل کےدرمیان نام نہاد امن معاہدے کے اعلان کے فوری بعد سامنے آئی ہے۔

جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ‌ ٹرمپ نے اسرائیلی اور امارات کےدرمیان دو طرفہ دوستی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تاریخ ساز اقدام قرار دیا ہے۔