شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) نواز لیگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد عارف خان سندھیلہ سابق ایم پی اے نے پٹرولیم کی مصنوعات میں بار بار اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی نالائقیوں کو چھپانے کی خاطر اپنے وزیروں کی فوج ظفر موج کو کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب سیلیکٹیڈ وزیر اعظم کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہ رہا ہے کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں اور تسلیم کر لیں کہ کرکٹ اور حکومت میں زمین و آسمان کا فرق ہے چوہدری محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے اور 3 روز کے دوران بناسپتی گھی کوکنگ آئل اور چینی کی قیمت میں اضافہ کے بعد اب پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی حکومت نے اضافہ کر دیا ہے جو مہنگائی کی چکی میں دن رات پسنے والے عوام کے لیے ناقابل برداشت
ہو چکی ہے

Shares: