عوام کر چوتھی مرتبہ بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری
اسلام آباد: رواں ماہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں پے در پے اضافے کے بعد حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافے کی تیاری کر لی،،وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دے دی ہے۔
حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے اور یہ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔
نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گا، ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت میں جائزہ لیا جائے گا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔