ریاض :شیر نےسعودی عرب میں لوگوں کوہلا ک کرنا شروع کردیا:پالتوشیرنے مالک کو بھی معاف نہ کیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سعودی نوجوان نے پالتو شیر کو تربیت دینے کیلئے پنجرے سے نکالا تھا کہ شیر نے مالک پر حملہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق شیر کے حملے میں مالک ہلاک ہوگیا اور واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فائرنگ کرکے شیر کو ہلاک کردیا۔سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے شیر کی عمر 4 برس تھی۔
یاد رہے کہ شیرکی طرف سے لوگوں پرحملوں کا سلسلہ دنیا بھرمیں وسیع ہوتا جارہا ہے ، اورایسے کیسزدیگرملکوں میں بھی سامنے آئے ہیں








