اسلام آباد:پی آئی اے نے تو حد ہی کردی ،اطلاعات کے مطابق عید کی خوشیوں میں‌ جہاں‌ انسان ایک دوسرےکو شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہاں‌ کچھ ادارے اورتنظیمیں بھی ایسے کام کرتی ہیں کہ جس سے دل خوش ہوجاتے ہیں

ایسا ہی کام پاکستان کی قومی ایئرلائن نے کردکھایا ، اطلاعات ہیں کہ عید کے دوران شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع ہوچکی ہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چند روز سے خراب موسم کے باعث شمالی علاقہ جات کی متعدد پروازیں متاثر ہوئیں ،اس مناسبت سے 24 جولائی کے روز پی آئی اے کا اپنی تاریخ کا سب سے بڑا شمالی علاقہ جات کا آپریشن ترتیب دیا گیا ہے

پی آئی اے کی طرف سے فراہم معلومات کے مطابق 24 جولائی بروز ہفتہ پی آئی اے سکردو کی 6 پروازیں آپریٹ کرے گی

دو پروازیں کراچی سے، ایک لاہور، ایک سیالکوٹ، ایک فیصل آباد اور ایک ائیر سفاری پرواز آپریٹ ہوں گی اس کے علاوہ ریگولر آپریشن کے علاوہ دو مزید پروازیں اسلام آباد سے گلگت بھی روانہ ہوں گی

ادھر پی آئی اے کی طرف سے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خصوصی پروازوں کا مقصد عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد و رفت کو سہولت دینا ہے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے اور امید ہے کہ اس فیصلے سے بہت زیادہ بہتری آئے گی

Shares: