طیارہ حادثہ، پائیلٹ کے رویے کی وجہ سے پیش آیا ، کنٹرول روم باربارسمجھانے کی کوشش کرتا رہا پائیلٹ نظراندازکرتا رہا

کراچی:طیارہ حادثہ، پائیلٹ کے رویے کی وجہ سے پیش آیا ، کنٹرول روم باربارسمجھانے کی کوشش کرتا رہا پائیلٹ نظراندازکرتا رہا سول ایوی ایشن نے پی آئی اے طیارہ حادثے کے کپتان کی خلاف ورزیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن کی جانب سے کپتان کی خلاف ورزیوں پر مبنی تفصیلی خط پی آئی اے کے شعبہ سیفٹی کے جی ایم کو لکھ کر آگاہ کر دیا گیا ہے۔خط کے مطابق ائیرٹریفک کنٹرولر کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا جب کہ طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پرتھاتوطیارےکی بلندی زیادہ تھی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرولر نےکپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے، طیارہ سات ناٹیکل میل پرتھا تو طیارےکی اونچائی 5 ہزار200 فٹ تھی اور طیارےکی اپروچ پروفائل سے زیادہ تھی۔خط کے مطابق کنٹرولر نے 2 بار کپتان کو ہدایت کی کہ طیارے کو بائیں جانب180ڈگری پر لےجائیں مگر کپتان نےائیر کنٹرول کی ہدایت کو نظرانداز کیا، کپتان کوہدایت دی گئی اپروچ کیلئےمطلوبہ بلندی تک لے آئیں۔

خط میں بتایا گیا کہ طیارے کی اونچائی 3ہزار500فٹ تھی توطیارہ 4ناٹیکل 1300فٹ پرآگیا اور طیارےکےاترنےکی رفتار 250ناٹ سے زیادہ تھی جب کہ طیارےکی لینڈنگ کیلئےدرکار مطلوبہ رفتارسےزیادہ تھی۔

دوسری طرف عوامی ردعمل بھی سامنے آرہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگرپائیلٹ اس قدربے پرواہ تھا توپھر سول ایوی ایشن نے اسے زبردستی جہازپرکیون بٹھایا ، سوشل میڈیا پراس وقت سول ایوی ایشن کی کارکردگی پرسوالات اٹھ رہے ہیں‌

Comments are closed.