وزیراعظم جارہے ہیں :اہم اعلان:کون خوش:کون پریشان

0
36

اسلام آباد : وزیراعظم جارہے ہیں :اہم اعلان:کون خوش:کون پریشان ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےایک بڑافیصلہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور قومی سلامتی کی صورتحا ل سمیت اپوزیشن کی تحریک اور طے شدہ ایجنڈے پر بات کی گئی۔

کابینہ ارکان نے مچھ واقعے کے شہداء، اسامہ ستی اور پاک فوج کے شہداء کیلیے دُعائے مغفرت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی کورونا وباء کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اپوزیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ نیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں نیب پر میرا بھی زور نہیں ہے، اگر نیب میری مانتا تو میرے جاننے والوں کو کیوں گرفتار کرتا، نیب کوآزادی سے کام کرنے دیں گے ، نیب کے کام میں کسی کو مداخلت کرنے یا دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کسی کرپٹ جماعت سے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی ان کو کوئی ریلیف ملے گا۔ اجلاس میں بعض وزراء نے ہزارہ کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ جانے کا مشورہ دیا ، کوئٹہ ضرور جاؤں گا، جلد شیڈول ترتیب دیں گے، حالات کنٹرول میں ہیں ، شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا ذکر چھیڑا تو کابینہ ارکان نے بھی کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں گیس کی زیادہ لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ ماضی کی نسبت ہمارے دور میں بجلی کی کم لوڈشیڈنگ ہے۔ اجلاس میں حفیظ شیخ اور اسد عمر نے مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری بھی سنائی۔اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی میں تیزی سے کمی آئی ہے، مہنگائی مزید کم ہوجائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے پریس کونسل آف پاکستان کے ممبرز تعینات کرنے، پاکستان ایکسپو سینٹرز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی۔

Leave a reply