فی الحال مارشل لاء لگانے کی ضرورت نہیں‌ :صدرمملکت کااعلان

0
25

ماسکو:ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کا امکان رد :صدرمملکت کااعلان ،اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں مارشل لاء لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ یوکرین میں سبھی کچھ روسی منصوبے کے تحت جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے ملکی کمرشل ہوائی کمپنی ایروفلوٹ کے خواتین ملازمین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران روسی صدر نے یوکرین پر فوج کشی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اپنے مؤقف کو بیان کیا۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلینسکی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو تنازعہ میں شامل کرنے کے بیانات دے کر مجموعی صورتِ حال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

مارشل لاء کے بابت روسی صدر کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو۔ اس وقت ایسی کوئی صورت موجود نہیں اور مستقبل میں بھی ایسے حالات کا امکان نہیں۔

واضح رہے، ملاقات میں روسی صدر نے مغربی پابندیوں کو اعلانِ جنگ کے مساوی قرار دیا ۔ پیوٹن کے مطابق مشرقی یوکرین میں جہاں روسی زبان بولنے والوں کے حقوق کا دفاع کرنا ازحد ضروری ہو گیا تھا وہاں روسی مفادات کو تحفظ دینا بھی ضروری تھا۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے ملک کی ضرورت ہے کہ یوکرین کے غیر فوجی اور غیر نازی رویے کو ختم کیا جائے اور اس کے نیوٹرل ریاست کاعہدہ کو بحال رکھا جا سکے۔

ایروفلوٹ کی خواتین ملازمین کے ساتھ گفتگو میں روسی صدر نے کہا جو ملک یوکرین کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دے گا، وہ اس تنازعہ میں شامل ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کی جانب سے ایسی کوئی تحریک کو ماسکو مسلح تنازعے میں شامل ہونے کے برابر خیال کرے گا۔یاد رہے، روس اور یوکرین کے مابین جاری حالیہ تنازع یوکرین کی مغربی اتحاد نیٹو میں شمولیت کے مطالبے کے باعث تھا۔

Leave a reply