لاہور:بجلی گئی ہے توآبھی جائے گی : سخت سردی ہے ؛اللہ کا نام لے کرسوجائیں :مبشرلقمان نے پریشان حال لوگوں کوخوش کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار، معروف صحافی مبشرلقمان نے پاکستان بھرمیں بجلی کے چلے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پراپنے ہم وطنوں کواعتماد میں لیتے ہوئے بہت خوبصورت مشورہ دیا ہے
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بجلی گئی ہے تو ان شا ء اللہ آبھی جائے گی ، یہ پہلی مرتبہ بجلی نہیں گئی ایسے پہلے بھی واقعات ہوچکے ہیں اوربجلی آجاتی ہے ،
My sources tell me the technical guys are working hard and inshallah in few hours power will be restored in phases. So it is a winter night you may sleep and when you wake up by then get the good news..
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) January 9, 2021
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مجھے بتانے والوں نے بتایا ہے کہ ماہرین کوشش میں لگے ہیں کہ بہت جلد بجلی بحال کردی جائے
ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اس امید کے ساتھ سب کودرخواست کرتے ہیں کہ بے فکرہوکرسوجائیں سخت سردی ہے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، بجلی گئی ہے تو آبھی جائے گی لیکن پریشان نہیں ہونا
مبشرلقمان کہتےہیں کہ امید ہے کہ مرحلہ وار بجلی آجائے گی ماہرین اس سلسلے میں کوشاں ہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میری درخواست ہے کہ تمام پاکستانی سکون کے ساتھ اللہ کا نام لے کرسوجائیں صبح جب وہ اٹھیں گے تو ان کے اٹھنے سے پہلے بجلی ان کے گھروں میں پہنچ چکی ہوگی