اگریہ کام ہوا تو! پی پی اور تحریک انصاف کو جوتے پڑیں گے، اسدعمرنے صاف صاف بتا دیا

0
49

اسلام آباد: اگریہ کام ہوا تو! پی پی اور تحریک انصاف کو جوتے پڑیں گے، اسدعمرنے صاف صاف بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کراچی سے متعلق صرف سیاست کی گئی تو پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو عوام سے جوتے پڑیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی کیلئے ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد شروع کرنا پہلی ترجیح ہےکے فور منصوبہ اب وفاقی بجٹ سے تعمیر ہوگا آج وزیر اعلیٰ سندھ کو خط بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیراسد عمرکا کہنا تھا کہ کراچی کےمعاملے پر فضول بحث شروع ہو چکی ہے لیکن یہ بات کوئی نہیں پوچھ رہا کہ کراچی میں کام کب شروع کررہے ہیں،کراچی انتظار کر رہا ہےاگر بات صرف سیاست اور پریس کانفرنسز تک رہی توپیپلز پارٹی، پی ٹی آئی دونوں کوکراچی کےعوام سے جوتے پڑیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے ساتھ جے سی سی کے ایجنڈے اور اجلاس کی حتمی تاریخ پربات چل رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان اورچین کے درمیان بہت بڑے منصبوبوں کے آغازکے حوالے سے معاملات طئے پا جائیں گے

Leave a reply