پیپلرپارٹی نے مردم شماری کے نتائج کے اجرا کے حوالے سے حکومت پرسخت تنقید کردی

کراچی : پیپلرپارٹی نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری پرناپسندیدگی کااظہارکردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر کور کمیٹی ، سینیٹر تاج حیدر نے وفاقی حکومت کی مردم شماری 2017 کے نتائج کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔

آج جاری کردہ ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ منتخب وزیر اعظم کے ماتحت وفاقی کابینہ نے سینٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کے اعتراض کے باوجود مردم شماری 2017 کے انتہائی متنازعہ نتائج کوجاری کرنا مناسب نہیں تھا

تاج حیدر نے کہا کہ یہ طریقہ کاردرست نہیں ہے پہلے دیگرپارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلی تو بات یہ ہے کہ یہ مردم شماری بہت سے نقائص رکھتی ہے

تاج حیدر نے کہا کہ وہ حکومت کےاس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں جس میں زبردستی ایک فیصلہ دوسرے صوبے پرلاگو کیا جائے

Comments are closed.