صدرمملکت نےبرآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد:صدر مملکت نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022ء اور سفارتی و قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022ء کی منظوری دے دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برآمدات درآمدات بینک آف پاکستان بل 2022 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کے قوانین کی اشاعت (ترمیمی) بل 2022ء اور سفارتی اور قونصلر آفیسرز (حلف اور فیس ترمیمی) بل 2022ء کی بھی منظوری دیدی۔
آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ بلوں پر دستخط آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کئے، جس کے تحت وہ سینیٹ و قومی اسمبلی کے منظور کردہ بلوں کی منظور دیتے ہیں۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد تینوں بل اب قانون کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔
ادھرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا میں جنسی ہراسیت کا کیس دوبارہ شنوائی کیلئے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حوالے کردیا۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق پیمرا کے ایک جنرل منیجر کو خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں یکطرفہ سزا سنائی گئی تھی، جی ایم پیمرا اور ایک ڈی جی کو ہراسگی کیس میں قصور وار قراردیا گیا تھا۔
پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ڈی جی پیمرا کو ”نوکری سے برطرفی“ اور 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سُناچکے ہیں۔
صدر مملکت نے جمعہ کو کیس وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جان کو خطرات کے پیش نظرپاکستان سےباہر رخصت پر تھا، محتسب نےمقدمےکا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا،وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت بمقامِ کار ملزم کو شنوائی کا موقع فراہم کرے۔صدر کا کہنا ہے کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق ملزم جنرل منیجر کو سماعت کا مناسب موقع دیا جائے