اسلام آباد: صدرپاکستان نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کردی:فلسطینی بھی خوش:مسلم دنیا بھی راضی ،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امت مسلمہ کے حقیقی رہنما ہونے کا واقعی حق ادا کردیا ہے ،
فلسطینیوں پرمظالم پراپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امّہ اسرائیل کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، قابض کے خلاف حماس کے راکٹ حملے جائز ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدرِ مملکت نے اعتراف کیا کہ ’مسلم امّہ میں اسرائیل کے خلاف خود قدم اٹھانےکی صلاحیت نہیں کیونکہ ہم کمزور ہیں‘۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم نے بھی تمام ممالک نے اسرائیلی جارحیت کی بس مذمت کی، عالمی سطح پر مسلمان خود کمزور ہیں، اسی لیے ہمیں طاقت ور کی آواز سننا پڑے گی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کسی قابض کے خلاف مزاحمت عالمی قوانین کے تحت جائز ہے، حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کو جائز سمجھتا ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم امہ بس رائے استوار کرنےکی کوشش کر رہی ہے کیونکہ اسلامی ممالک کمزور ہیں۔