لاہور:اپنی ملّوں کی چینی فروخت کرنے کے لیےچینی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ کردیا گیا:،اطلاعات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 9 روپے کلو مہنگی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت میں آج یکدم 9 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور چینی کی قیمت 85 سے بڑھا کر 94 روپے فی کلو کردی گئی ، اور یوٹیلٹی اسٹورزپرعام شہریوں کوچینی 94 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دکھانے پر 5 کلو چینی 85 روپے فی کلو ملے گی تاہم شناختی کارڈ کے بغیر چینی 94 روپے فروخت کی جارہی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دکھانے پر سبسڈی کے تحت 85 روپے کلو چینی مل رہی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کو مقامی سطح پر چینی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے اور 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا مسلسل تیسرا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورزکے پاس اس وقت 10 ہزارمیٹرک ٹن چینی دستیاب ہے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کراچی کے رہنما علی زیدی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج چینی کی قیمت بڑھ گئی ہے ، ہماری حکومت میں 50 پیسے بڑھتے تھے تو تجزیے ہونے لگتے تھے اور آج 10 روپے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔