حکومت پھر بے بس دکھائی دینے لگی:21 اشیا کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئیں

سلام آباد :حکومت پھر بے بس دکھائی دینے لگی:21 اشیا کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئیں،اطلاعات کے مطابق حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام دکھائی دی نے لگی کیوں کہ ملک میں 21 اشیا مزید مہنگی ہوگئی ہیں اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 15 اعشاریہ 29 فیصد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق صرف ایک ہفتے میں ملک بھر میں آلو، ٹماٹر، آٹا، انڈے، لہسن، پیاز، تازہ دودھ، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، باسمتی ٹوٹا چاول، صابن، سرسوں کا تیل ، چائے کی پتی ، آٹا اور چکن سمیت مجموعی طور پر21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جب کہ اس دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کی طرف سے جارہ کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وا بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر14 اعشاریہ 56 فیصد ، ایل پی جی 8 اعشاریہ 64 فیصد ، چکن11 اعشاریہ 43 فیصد، پیاز8 اعشاریہ 38 فیصد، مہنگا ہوا جب کہ آلو کی قیمت میں 1 اعشاریہ 21 فیصد ، لہسن 6 اعشاریہ 97 فیصد، گھی5 اعشاریہ 36 فیصد اور ککنگ آئل1 اعشاریہ 31 فیصد مہگا ہوا

Comments are closed.