اسلام آباد :وزیراعظم نے پھرایم کیوایم سے اظہارمحبت کا تقاضا کردیا،اطلاعات کے مطابق وزریراعظم عمران خاں نے ایم کیوایم سے پھروفاداری کا اظہارکرنے کا پیغام بھیج دیا ہے ، ادھر اس حوالے سے ایم کیوایم کی قیادت کو پیغام بھی بھیج دیا ہے
ادھر وزیراعظم کے پیغام کے جواب میں ایم کیوایم کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم وفد کو ملاقات کی دعوت دی اس موقع پر وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کو اعتماد کی تحریک کے فیصلے پر اعتماد میں لیا
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم امیدواروں کو جیت پر مبارکباد دی
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے اوراعتماد کا اظہار کرنے کی درخواست کی ہے