اسلام آباد:وزیراعظم سخت غصے میں اپنے ہی مشیرخاص ندیم بابرسے استعفیٰ مانگ لیا،اسلام آباد کا ماحول اس وقت سخت گرم ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشیرپٹرولیم ندیم بابرسے کہہ دیا ہے کہ وہ استعفیٰ‌ دیں اورانکوائری کےلیے تیار ہوجائیں

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے یہ استعفیٰ مانگتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ وہ پہلے پٹرولیم بحران اوردیگرالزامات کے حوالے سے اپنے خلاف جاری انکوائری میں پیش ہوں اگربے گناہ ثابت ہوئے توخوش آمدید کہیں گے اوراگرقصوروار ٹھہرائے گئے توپھراپنی سزا کا خود ہی فیصلہ کریں

یاد رہےکہ مشیرپٹرولیم پرالزام ہے کہ وہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے ذمہ دارہیں اوران کی پالیسیوں کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کو تحقیقاتی اداروں نے بھی ندیم بابرکے قصوروارہونے کا خدشہ ظاہرکیا تھا

Shares: