اسلام آباد :نوجوانوں کو بہترین ، جدید فنی تعلیم کیسے دی جائے ،وزیراعظم نے اجلاس بلا لیا ،اطلاعات کے مطابق . آج وزیراعظم نے ملک بھر میں‌ نوجوانوں کو فنی تعلیم دینے کے حوالے سے اہم اجلاس بلا لیا ،اس جلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود، صوبائی وزراء راجہ یاسر ہمایوں، کامران بنگش، معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب سردار تنویر الیاس، سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شباھت علی شاہ، سید جاوید حسین چیئرمین نیوٹیک(NAVTTC)، علی سلمان صدیقی چیئرمین ٹیووٹا(TEVTA)، عامر ہاشمی چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی، سجاد برقی، عاطف خان اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت.کی

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس کو پاکستانی ہنر مند افراد کو بین الاقوامی معیار پر تربیت دینے کیلئے حکمتِ عملی پر بریفنگ. دی گئی

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کیلئے صوبائی و وفاقی اداروں کے تعاون سے ایک جامع حکمتِ عملی بنائی جائے گی.

ماضی میں اس شعبے کو نظر انداز کرنا نوجوان نسل کو ہنر مند افرادی قوت میں تبدیل کرنے کی بجائے بیروزگاری اور ترسیلات زر میں کمی کا باعث بنا.

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ دس سال میں پہلی مرتبہ موجودہ دورِ حکومت میں ٹیووٹا (TEVTA) کو دس ارب کا ترقیاتی بجٹ ملا. جس کی بدولت ادارے نے تربیت دینے کی استعداد کو 90 ہزار سے دو لاکھ اور آن لائن سسٹم کے تحت ٹریننگ کے ذریعے مزید 50 ہزار تک بڑھا دیا.

مزید بتایا گیا کہ ٹیووٹا ( TEVTA) کمپیٹینسی بیسڈ ٹریننگ اینڈ ایسسمنٹ CBTA سسٹم کے ذریعے بین الاقوامی کھپت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنر مند افراد کی نئی کھیپ تیار کرنے کی طرف گامزن ہے جو مختلف مخصوص شعبوں میں کسی بھی ملک میں روزگار حاصل کرسکے گی.

اسکے علاوہ اجلاس کو مختلف ممالک کیلئے درکار ہنر مند افراد کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیتی پروگراموں کے اجراء، نیشنل اےکریڈیٹیشن رجیم کے قیام اور اسکو مختلف بین الاقوامی اداروں سے منسلک کرنے کے بارے بھی آگاہ کیا گیا. مزید اجلاس کو ہنر مند افراد کی تربیت کیلئے شروع کئے گئے 57 نئے تربیتی کورسس اور 200 ایسے کورسس کے بارے آگاہ کیا گیا جو جلد متعلقہ مشینری آنے کے فوری بعد شروع کر دیئے جائیں گے.

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو نرسوں کیلئے پہلی دفعہ ایک ہزار تعلیمی و تربیتی وظائف کے اجراء کے بارے بھی آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر عملی تربیت و ہنر مند افرادی قوت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک چین کی ترقی کے بے شمار عناصر میں سے ایک وہاں ہنر مند افرادی قوت پر خصوصی توجہ ہے.

وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ وفاقی و صوبائی ادارے مل کر ایک جامع حکمتِ عملی بنا کر پیش کریں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افرادی قوت میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، ضروت صرف اس امر کی ہے کہ بروقت اقدامات سے ان کی صلاحیتوں کو نکھار کر بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوانے کے مواقع فراہم کیے جائیں.

Shares: