اسلام آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیر اعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور اتحادی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

باغی ٹی وی کی تفصیلات کہ مطابق وزیر اعظم عمران خان کا آئندہ دو روز تک پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا امکان ہے،وزیر اعظم ارکان قومی اسمبلی سے سینیٹ انتخابات سے قبل ملاقاتیں قومی اسمبلی چیمبر میں کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان ارکان اسمبلی کے مسائل سن کر خدشات دور کریں گے ۔ سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آئندہ تین روز تک پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ایک جانب حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھی ہیں

Shares: