مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیرنے بھارتی جارحیت سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے مسلسل لائن آف کنٹرول پراورپاکستانی سرحدی علاقوں کے رہائشیوں پرمسلسل فائرنگ کررہا ہے،آج بھی بھارت کی طرف سے فائرنگ میں 4 پاکستانی شہید جبکہ 27 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
ادھر بھارتی جارحیت پرآزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اس پروزیراعظم پاکستان سے بہت بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں دوروزمیں جائیداد کےبڑے نقصان کےعلاوہ، آزادکشمیر کے5 معصوم شہریوں کا شہید اور31 دیگر افراد زخمی ہوگئے ،
دو روزمیں، جائیداد کےبڑے نقصان کےعلاوہ، آزادکشمیر کے5 معصوم شہریوں کا شہید اور31 دیگر کا زخمی ہونا مجھے وزیراعظم عمران خان سے یہ سوال پوچھنے پر مجبور کر رہا ہے کہ جنگ بندی لائن کے ساتھ آباد میرے لوگوں کی حفاظت کس کی ذمہ داری ہے اور ہم کب تک ایسے بھاری نقصانات اٹھاتے رہیں گے؟
— Raja Muhammad Farooq Haider Khan (@farooq_pm) November 13, 2020
راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں کہ ان افراد کا زخمی ہونا مجھے وزیراعظم عمران خان سے یہ سوال پوچھنے پر مجبور کر رہا ہے کہ جنگ بندی لائن کے ساتھ آباد میرے لوگوں کی حفاظت کس کی ذمہ داری ہے اور ہم کب تک ایسے بھاری نقصانات اٹھاتے رہیں گے؟