کراچی: وزیراعظم کراچی کی طرح گلگت بلتستان میں بھی این ڈی ایم اے کو فعال کریں،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں عوام اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے این ڈی ایم اے کو فعال کرے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں تیز بارش کے بعد کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے، شاہراہ قراقرم پر بنی سرنگ کی مرمت کے لئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ گر سکتی ہے،
چیئرمیں پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔ وفاقی اور گلگت بلتستان کی حکومت شہریوں کی مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔