اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا عمل شروع

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او غلام مبشر میکن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس نے قتل ڈکیتی اغواء برائے تاوان اور ریپ کے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق ایسے مجرمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے ان کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہے محکمہ پولیس نے اس ضمن میں تھانہ بھکھی کے قتل اغواء اور فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم غلام قادر کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت مانگ لی ہے۔

Comments are closed.