برطانیہ نے کیا حرکت کی کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنا پڑی
لاہور:برطانیہ نے کیا حرکت کی کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنا پڑی،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونی تھی لیکن اب یہ سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔
کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے گراؤنڈز دینے سے معذرت کے باعث سیریز ممکن نہیں رہی، انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گراؤنڈز دستیاب نہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کیلئے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔
بعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ ہوسکتا ہے کہ اگلے چند دنوں تک اس حوالےسے برطانوی حکومت کی طرف سے رضا مندی کی خبرآجائے اوریہ فیصلہ تبدیل کرنا پڑجائے
خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔