پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزارت عظمی کی کرسی چھن جانے کے بعد کارکنان کو مسلسل مشتعل کرتے رہے اور کہتے رہے کہ گھروں کا گھیراؤ کرنا ہے
عمران خان کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے پی ٹی آئی میں شدت پسندی آ گئی ہے کارکنان نہ صرف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتے ہیں اگر کوئی مخالف مل جائے تو ان کو زدوکوب کرتے ہیں سرزمین حرمین شریفین پر بھی ایسا واقعہ پیش آ چکا جب وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے تو پی ٹی آئی کارکنان نے مسجد نبوی کے تقدس کا بھی خیال نہ کیا اور ہلڑ بازی کرتے ہوئے نعرے لگائے جس پر بعد ازاں سعودی عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سزا سنائی
اب تازہ ترین واقعہ میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تو پی ٹی آئی کارکنان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے ۔وہیں چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی یے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔قتل کی دھمکی تحریک انصاف لیبر ونگ مرید کے کے رہنما نے دی ہے اور کہا ہے کہ میں عمرہ کے لئے سعودی عرب آیا ہوں ایک دو روز میں واپس آ جاون گا چیف الیکشن کمشنر پاکستان چھوڑ کر کہیں بھی چلا جائے میں اسے اور اسکی فیملی کو قتل کروں گا


پی ٹی آئی مرید کے کے رہنما کی جانب سے قتل کی دھمکی پر اداروں کو نوٹس لینا چاہئے اور دھمکی دینے والے کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہیے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بھی فیصل آباد سے تحریک انصاف کے کارکن نے قاسم سوری کی موجودگی میں قتل کی دھمکی دی تھی جس پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
تحریک انصاف میں جس قدر شدت پسندی سرایت کر چکی ہے ضروری ہو چکا ہے کہ ایسی جماعت پر فوری پابندی عائد ہونی چاہئے پاکستان شدت پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتا

Leave a reply